تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:55

ممبئی ٹیسٹ:لوآپ اپنے دام میں صیادآگیا، انگلینڈ فتحیاب

اے آر وائی - انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے ہی بنائے اسپن کے جال میں پھنس گئی۔ انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دیدی اور چار ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابرکرنے میں کامیاب ہوگیا۔



لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیاکے مصداق بھارت نے ممبئی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اسپن بولنگ سے شکارکرنے کا منصوبہ بنایاتھا اورٹیم میں تین اسپنرز شامل کئے تھے۔بھارت نے پہلی اننگز میں پجارا کی سنچری کی بدولت تین سوستائیس رنز بنائے۔ جس کا جواب انگلینڈ نے چار سو تیرہ رنز بناکردیا۔جس میں کپتان ایلسٹرکک کے ایک سو بائیس اور پلیئر آف دی میچ کیون پیٹرسن کے ایک سوچھیاسی رنز شامل تھے۔ دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم انگلش اسپنرز کے سامنے ایک سوبیالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔



بھارتی اسپنرز اوجھانے پانچ،ایشون اور ہربھجن نے دو، دو وکٹیں لیں۔ انگلینڈ کے مونٹی پنیسر نے گیارہ اور گریم سوان نے آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سوان نے دوسو وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔ انگلینڈ کو ستاون رنز کا ہدف ملا جو اس نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر پورا کرلیا۔نک کامپٹن تیس اور ایلسٹرکک اٹھارہ رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ انگلینڈ نے بھارتی سرزمین پر چھ سال قبل آخری فتح بھی ممبئی ہی میں حاصل کی تھی۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ پانچ دسمبر سے کولکتہ میں شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.