26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:25
کولمبوٹیسٹ:راس ٹیلر اور ولیمسن کی ریکارڈ پارٹنر شپ
اے آر وائی - سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کیکپتان راس ٹیلر اور کین ولیم سن نے دوسوباسٹھ رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کی اور اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنادی۔ کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر دو سو بتیس رنز سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو راس ٹیلر آٹھویں اور ولیم سن تیسری سنچری مکمل کرکے کریز پر ڈٹے ہوئے تھے۔
رنگانا ہیراتھ نے راس ٹیلر کو ایک سو بیالیس رنز اور ولیم سن کو ایک سو پینتیس رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا اور ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ کی دوسری بڑی شراکت کا خاتمہ کیا۔
کھانے کے وقفے پر نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسو اٹھانے رنز بنائے تھے۔ ڈینیئل فلائن چھ اور ٹاڈ ایسٹل دو رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔