26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:15
ریسلنگ کا بین الاقوامی ایونٹ5دسمبر سے پشاور میں شروع ہوگا
اے آر وائی - پشاورمیں پانچ دسمبرسے ریسلنگ کا بین الاقوامی ایونٹ شروع ہورہاہے، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ وزیرکھیل خیبرپختونخواہ سید عاقل شاہ نے قیوم اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ دنیائے ریسلنگ کے نامور جاپانی پہلوان انوکی سمیت تیرہ ریسلر اس ایونٹ میں شریک ہونگے۔
امیدکی جارہی ہے کہ بیس ہزار افراد اس ایونٹ کو دیکھنے کے لیے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ انوکی نے پشاور میں ریسلنگ کے عالمی ایونٹ کے لیے خود خواہش اظہار کیا تھا۔ صوبائی وزیر کھیل نے بتایا کہ ریسلنگ ایونٹ کے موقع پر علاقائی کھیل، آتش بازی اور گھوڑوں کے رقص کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے لیے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔