27 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:57
جاپان کے مشہور پہلوان انوکی یکم دسمبر کو لاہور آئیں گے
اے آر وائی - جاپان کے نامور پہلوان اینتونیو انوکی دس پہلوانوں کے ہمراہ اسپورٹس اینڈ پیس ریسلنگ فیسٹیول میں شرکت کے لئے یکم دسمبر کو لاہور پہنچیں گے۔
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر رانا مشہود نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جاپانی اور پاکستانی پہلوانوں کے درمیان فری اسٹائل ریسلنگ کے مقابلے دو دسمبر کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے جبکہ اینتونیو انوکی جھارا اور اکی پہلوان کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔ حکومت پنجاب لاہور میں مہمان ٹیموں کی تاریخی میزبانی کرے گی اور مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔