تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:15

خراب حالات کےباعث ٹی 20 ٹورنامنٹ لاہور منتقل کیا، ذاکر خان

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصل بینک قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ خراب حالات کے باعث ٹورنامنٹ کراچی سے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائیریکٹر ڈومیسٹک ذاکر خان نے اسپانسرز فیصل بینک آفیشلز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کراچی میں ہونا تھا لیکن حال ہی میں کراچی میں کشیدگی کے باعث اسے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔



ذاکر خان نے کہا کہ لاہور میں یہ ٹورنامنٹ پی سی بی اور حکومت پنجاب کے مابین ٹیسٹ کیس ہو گا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے نو نومبر تک کھیلا جائے گا۔ جس میں بارہ ریجنز کی چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.