تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 22:37

محمد آصف اسرائیلی کھلاڑی کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے

اے آر وائی - ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے گروپ ایچ میں شامل پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے اسرائیلی کھلاڑی کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ بلغاریہ کے شہر صوفیا میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون کیوئسٹ محمد آصف نے ناقابل شکست رہتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔



محمد آصف کا چوتھا مقابلہ اسرائیل کے اٹھارہ سالہ کھلاڑی شارچر روبرگ سے ہوا۔ بیسٹ آف سیون فریمز پر مشتمل راؤنڈ میں تجربہ کار محمد آصف نے یک طرفہ مقابلے کے بعد اسرائیلی حریف کو ایک کے مقابلے چار فریمز کے فرق سے شکست دی۔ گروپ ایچ میں محمد آصف نے کینیڈا، افغانستان، آسٹریا اور اسرائیل کے کھلاڑیوں کو ہرایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.