29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:6
ٹی 20 ٹورنامنٹ لاہورمیں یکم دسمبرسے شروع ہوگا
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے یکم دسمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کو خراب حالات کے باعث کراچی سے لاہور منتقل کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائر یکٹر ڈومیسٹک ذاکر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کراچی میں ہونا تھا لیکن حال ہی میں کراچی میں کشیدگی کے باعث اسے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
ذاکر خان نے کہا کہ لاہور میں یہ ٹورنامنٹ پی سی بی اور حکومت پنجاب کے درمیان ٹیسٹ کیس ہو گا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے نو دسمبرتک کھیلا جائے گا جس میں بارہ ریجن کی چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔