29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:27
دورہ بھارت: انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان
اے آر وائی - انگلینڈ نے بھارت کے دورے میں کھیلے جانیوالے دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیاہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں اسٹورٹ براڈ قیادت کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد انگلش ٹیم بھارت میں بیس اور بائیس دسمبر کو دو ٹیسٹ کھیلے گی جس کیلئے تیرہ رکنی ٹیم میں کیون پیٹرسن کو شامل نہیں کیا گیاجبکہ اسٹورٹ میکر پہلی بار منتخب کئے گئے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم کرسمس کے بعد گیارہ سے ستائیس جنوری تک پانچ ون ڈے میچز کیلئے دوبارہ انگلینڈ آئے گی۔ پیٹرسن کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے لیکن گریم سوان کو محدود اوورز کی دونوں ٹیموں میں آرام کا موقع دیاگیاہے انکی جگہ جیمز ٹریڈ ویل کھیلیں گے۔جیمز اینڈرسن ابتدائی تین اور اسٹورٹ براڈ آخری دو ون ڈے میں شامل ہونگے۔