تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:28

اینڈریوفلنٹوف کا باکسنگ کیریئر میں فاتحانہ آغاز

اے آر وائی - انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے باکسنگ کیریئر کا فاتحانہ آغاز کیا اور پہلی پروفیشنل فائٹ میں امریکا کے رچرڈ ڈاسن کو پوائنٹس پر شکست دیدی۔



مانچسٹر سٹی باکسنگ ایرینا میں اینڈریو فلنٹوف نے رچرڈ ڈاسن کے خلاف چار رائونڈ کے مقابلے کیساتھ باکسنگ رنگ میں قدم رکھا۔ ڈاسن نے بھی اس سے قبل صرف دو غیر معروف باکسرز کے خلاف فائٹس جیتی تھیں۔



فلنٹوف کے ساتھ سابق کرکٹرز میتھیو ہوگرڈ اور اسٹیو ہارمیسن موجود تھے۔ڈاسن کے زوردار مکے پر دوسرے راؤنڈ میں فلنٹوف کینوس پر گر گئے لیکن بقیہ تین راؤنڈز میں وہ حریف پر حاوی رہے۔ فائٹ کے اختتام پر ریفری نے اینڈریو فلنٹوف کو اڑتیس کے مقابلے میں انتالیس پوائنٹس کیساتھ فاتح قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.