تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:7

پرتھ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ کی برتری292رنز ہوگئی

اے آر وائی - پرتھ ٹیسٹ میں دوسرے دن کاکھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے دو وکٹ کھوکر دوسو تیس رنز بنائے۔ہاشم آملا ننانوے رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقہ کی مجموعی برتری دوسو بانوے رنز ہو گئی۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے نامکمل اننگز تینتیس رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم ایک سو تریسٹھ رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔



رکی پونٹنگ الوداعی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف چار رنز بناسکے۔ وکٹ کیپر میتھیو ویڈ اڑسٹھ اور جون ہیسٹنگز بتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ نے ڈیل اسٹین نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ روبن پیٹرسن نے تین اور ورنن فلینڈر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔



دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر دوسو تیس رنز بنائے۔ الویرو پیٹرسن تئیس اور گریم اسمتھ چوراسی رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ہاشم آملا ننانوے اور جیک کیلس سترہ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.