3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:33
محمدآصف کیلئے صدر،وزیراعظم اورسیاسی رہنماوٴں کی مبارکباد
اے آر وائی - ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پرصدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم اورسیاسی رہنماوٴں سمیت دیگراعلیٰ حکام نے محمد آصف کومبارکباد پیش کی ہے۔صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ محمدآصف نے اسنوکر چیمپئن شپ جیت کرقوم کاسرفخرسے بلندکیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کاکہناتھاکہ محمد آصف نے عالمی اعزاز حاصل کرکے قوم کانام روشن کر دیا۔پوری قوم کی دعائیں محمدآصف کے ساتھ تھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے بھی محمدآصف کومبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی کھلاڑی نے سخت مقابلے کے بعد فتح حاصل کرکے ملک و قو م کا سردنیا بھر میں فخر سے بلند کردیا۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ محمدآصف جیسے کھلاڑی ملک کاعظیم سرمایہ ہیں،وزیرکھیل سید عاقل شاہ نے مبارکبادپیش کی اور کہا کہ قوم کو بڑی خوشی دینے والے محمد آصف کے لیے پہلا استقبالیہ پشاور میں دیا جائے گا۔
آزادجموں وکشمیر کے صدرسردار یعقوب نے بھی اسنوکرچیمپین شپ جیتے پرمحمدآصف کے نام مبارکبادکاپیغام بھیجا ہے۔