تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:3

بلائینڈ کرکت : سب سے بڑی انفرادی اننگز کا عالمی ریکارڈ

اے آر وائی - پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے محمد اکرم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ بھارت میں جاری بلائینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد اکرم نے ویسٹ اندیز کے خلاف میچ میں دو سو چھیاسٹھ رنز کی اننگز کھیل کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔



اس سے قبل بلائینڈ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھارت کے جے پرکاش کے پاس تھا جو انہوں نے ایک سو 173رنز کی اننگز کھیل کر بنایا تھا۔ گوجرنوالہ سے تعلق رکھنے والے محمد اکرم نے بانوے گیندوں پر چھیالیس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے دو سو چھیاسٹھ رنز کی پہاڑ جیسی اننگز کھیلی۔ محمد اکرم تھرڈ ڈیگری کے بیٹسمین ہیں جو پارشلی سائیٹڈ ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.