تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:9

چیمپئنزٹرافی، کوارٹر فائنل میں پاکستان، جرمنی مد مقابل

اے آر وائی - چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ اولمپک چیمپئن جرمنی سے ہوگا۔ کوارٹر فائنل جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ گروپ میچز میں بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں سرفہرست رہیں۔ پاکستان ٹیم نے گروپ بی میں تیسری پوزیشن حاصل کی اورپہلے کوارٹر فائنل میں اولمپک چیمپئن جرمنی کے مدمقابل ہوگی۔



جرمنی نے اپنے گروپ میں دومیچز جیتے اور ایک ہارا۔پاکستان ٹیم انتظامیہ نے آسٹریلیا کیخلاف آخری گروپ میچ میں متنازعہ گول پر احتجاج کیا ہے۔دیگر کوارٹر فائنلز میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔ بھارتی ٹیم بلجیم سے ٹکرائے گی اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا،انگلینڈ کا سامنا کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.