5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:41
نیشنل بینک گولڈ کپ ہاکی: کسٹمز اور واپڈا کی کامیابیاں
اے آر وائی - نیشنل بینک گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پاکستان کسٹمز اور واپڈا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ہیں۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں کسٹمز نے پی آئی اے کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ کسٹمزکی جانب سے رضوان خان اور عامر علی نے گول اسکور کئے، پی آئی اے کی جانب سے کاشف علی واحد گول اسکورر رہے۔
دوسرے میچ میں واپڈا نے سوئی سدرن گیس کوچار کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ ٹورنامنٹ کے تیسرے روز آرمی اور کسٹمزجبکہ نےنیشنل بینک اور پی آئی اے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگے ۔