تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:50

کلکتہ ٹیسٹ:بھارت کیخلاف انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

اے آر وائی - بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ایلسٹر کک کی ریکارڈ تئیس ویں سنچری کی بدولت انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔ کک نگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔



ایڈن گارڈن کولکتہ میں ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے اپنی نامکمل اننگز دوسو تہتر رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم تین سو سولہ رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے باون رنز بنائے۔ انگلینڈ کے مونٹی پنیسر نے نوے رنز دیکر چار وکٹیں لیں۔ جیمز اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے ایک وکٹ پر دوسو سولہ رنز بنالئے۔ ایلسٹر کک اور نک کامپٹن نے پہلی وکٹ کی شراکت میں ایک سو پینسٹھ رنز بنائے۔نک کامپٹن ستاون رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کک ایک سوچھتیس اور ٹراٹ اکیس رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ایلسٹرکک نے کیریئر کے سات ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔ بھارت کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے انگلینڈ کو مزید سو رنز درکار ہیں اور اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.