تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 مئی 2013
وقت اشاعت: 11:11

میڈرڈ اوپن:عالمی نمبر ون جو کو وچ کو اپ سیٹ شکست

جیو نیوز - میڈرڈ…بلغاریہ کے 21 سالہ ٹینس کھلاڑی گریگور دمتروف (Grigor Dimitrov )نے عالمی نمبر ون نواک جوکووچ کو میڈرڈ اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں شکست دیکر سب کو حیران کردیا۔ میڈرڈ اوپن ٹینس کے دوسرے راونڈ میں ورلڈ نمبر نواک جوکووچ پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر ہار گئے ، دمتروف نے دوسرے سیٹ میں سخت مقابلہ کیا ،لیکن اس بار ٹائی بریکر نواک جوجوچ کے نام رہا ،تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں دمتروف نے ورلڈ نمبر ون کوخاطر میں لائے بغیر سیٹ چھ تین سے جیت لیا ،یہ ان کے کئیریر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.