8 مئی 2013
وقت اشاعت: 22:13
چوہدری ذکاء اشرف 4 سال کیلئے پی سی بی کے چیئرمین منتخب
جیو نیوز - اسلام آباد … چوہدری ذکاء اشرف کو آئندہ 4 سال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے نامزدگی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں کمیٹی کے پیٹرن چوہدری قمر زمان، کنسلٹنٹ مولوی انوار الحق، ارکان نوید چیمہ اور رفیق باگھیو شریک ہوئے۔ کمیٹی نے ایوان صدر کی جانب سے بھیجے گئے 2 ناموں میں سے آفتاب احمد خان کا نام مسترد کر دیا اور چوہدری ذکاء اشرف کا نام پی سی بی گورننگ بورڈ کو بھجوایا۔ بورڈ نے متفقہ طور پر ذکاء اشرف کو آئندہ 4 سال کیلئے پی سی بی کا چیئرمین منتخب کرنے کی توثیق کر دی۔ پی سی بی چیئرمین کا انتخاب بورڈ کے نئے آئن کے تحت عمل میں آیاہے ۔