تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 مئی 2013
وقت اشاعت: 11:32

میڈرڈ اوپن:رافیال نڈال اور اینڈی مرے کوارٹر فائنل میں

جیو نیوز - میڈرڈ…سابق عالمی نمبر ایک رافیال نڈال میڈریڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، راجر فیڈرر شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔میڈرڈ میں جاری ایونٹ کے تیسرے راونڈ میں رافیال نڈال کا مقابلہ روس کے میخائل یوزنہی سے تھا، اسپینش اسٹار نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔ برطانیہ کے اینڈی مرے بھی فرانس کے جائلز سیموں کو ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ دوسری جانب جاپان کے کی نیشیکوری نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ جاپانی کھلاڑی کی جیت کا ا سکور چھ چار، ایک چھ اور چھ دو رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.