12 مئی 2013
وقت اشاعت: 23:51
قومی باکسنگ چیمپئن شپ 25سے 30 مئی کو سیالکوٹ میں ہوگی
جیو نیوز - کراچی … قومی باکسنگ چمپیئن شپ 25تا 30 مئی سیالکوٹ میں ہوگی۔ چیمپئن شپ کیلئے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خواہ، فاٹا، اسلام آباد،آرمی، نیوی، ایئر فورس، ہائر ایجو کیشن کمیشن، ریلوے، واپڈا، پولیس، کراچی پورٹ ٹرسٹ، رینجرز کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔ ولی بھائی گراؤ نڈ سیالکوٹ میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں میں شرکت کے لئے تمام باکسنگ ٹیموں کو 25مئی تک سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ باکسروں کا جنرل میڈیکل،وزن اور ڈراز 26مئی کی صبح ہوں گے جبکہ ابتدائی باکسنگ مقابلے شام کو شروع ہوں گے۔ کواٹر فائنل 27مئی،سیمی فائنل 28مئی اور فائنل 29مئی کو ہوں گے۔