تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 مئی 2013
وقت اشاعت: 15:22

پاکستان کبڈی فیڈریشن کو ٹیم کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا

جیو نیوز - لاہور…اگلے ماہ ہونے والے ایشین انڈور گیمز کیلئے پاکستان کبڈی فیڈریشن کو قومی ٹیم تشکیل دینے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان کبڈی فیڈریشن ان دنوں ایشین انڈور گیمز کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کیلئے کوشاں ہے، لیکن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور عبوری کمیٹی کے تنازع کی وجہ سے فورسز نے اپنے کھلاڑی ریلیز کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کے کھلاڑیوں کے بغیر ٹیم تشکیل دینا ممکن نہیں۔ کبڈی کی طرح ایشین انڈور گیمز کیلئے کسی بھی کھیل کے دستے کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔ ایونٹ اگلے ماہ جنوبی کوریا کے شہر ان چن میں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.