16 مئی 2013
وقت اشاعت: 21:32
اسپاٹ فکسنگ: سری سنتھ اور دیگر کرکٹرز ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
جیو نیوز - ممبئی …بھارتی میڈیا کے مطابق اسپاٹ فکسنگ میں ملوث بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کے معروف پیسر سری سانتھ سمیت3کھلاڑیوں کو5دن کے ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیاگیا۔سری سانتھ سمیت راجستھان رائلزکے ان 3کھلاڑیوں پراسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونیکاالزام ہے۔ میڈیا کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کومنہ پرکالاکپڑاباندھ کرعدالت میں لایاگیا تھا ۔سری سانتھ کالی ٹی شرٹ پہنے،منہ پرکالاکپڑاباندھے ہوئے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑی بھی منہ پر کپڑا ڈالے پیش ہوئے۔جبکہ رقم لگانے اور اس غیرقانونی کاروبار میں ملوث ملزمان ہاتھ سے چہرہ چھپانے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔