17 مئی 2013
وقت اشاعت: 15:32
آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ: انکیت چوون نے اعتراف جرم کرلیا
جیو نیوز - نئی دلی…اسپاٹ فکسنگ کیس کا جائزہ لینے کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس 19 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔ کیس میں ملوث انکیت چوون نے دلی پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیاتین بھارتی کرکٹرز سری سانتھ ،انکیت چوون اور اجیت چندیلا کی گرفتار ی کے بعد بھی دلی پولیس کی تفتیش جاری ہے،اِس دوران انکیت چوون نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان سے غلطیاں ہوئی ہیں، دلی پویس کا کہنا ہے کہ انکیت چون پچھلے سیزن میں بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے۔دوسری جانب سری سانتھ کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ فاسٹ بولر کو پھنسایا جارہا ہے، اُن کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ، اجیت چندیلا کے وکیل کا موقف بھی یہی ہے کہ انکے موکل نے کسی سے پیسے نہیں لئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مزید پانچ میچز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں جن پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔راجستھان رائلز کے ایک سابق کرکٹر امیت سنگھ کا نام ایک بکی کے طور پر سامنے آیا ہے، انہیں احمد آباد سے حراست میں لے لیا ہے، جبکہ بی سی سی آئی نے انہیں فوری طور پر معطل کردیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ ان معاملات پر اپنا موقف 19 مئی کو ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعد دے گا۔