تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 مئی 2013
وقت اشاعت: 10:21

روم ماسٹرز ٹینس فائنل: فیڈرر اور نڈال آج ایکشن میں نظر آئینگے

جیو نیوز - روم …سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور رافیال نڈال روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اٹلی کے شہر روم میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کا مقابلہ فرانس کے بینوئے پئیر سے تھا، سابق عالمی نمبر ایک نے سخت مقابلے کے بعد فرنچ کھلاڑی کو سات چھ اور چھ چار سے شکست دی۔ فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ اسپین کے رافیال نڈال سے ہوگا، نڈال نے سیمی فائنل میں اسپینش کھلاڑی نے چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا اسکور چھ دو اور چھ چار رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.