تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مئی 2013
وقت اشاعت: 0:42

قومی فٹ بال چیلنج کپ :ایچ ای سی نے ڈی ایف اے بھاولپور کوہرادیا

جیو نیوز - کراچی…شکیل یامین کانگا… اسٹرائیکر عمیر علی کی شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک کی بدولت ایچ ای سی نے قومی فٹ بال چیلنج کپ میں ڈی ایف اے بھاولپور کو 6-1 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دوسرے میچ میں اشرف شوگر ملز نے پاک افغان کو شکست دیدی۔ پاک افغان کی ٹیم نے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کیا تھا لیکن اشرف شوگر ملز اس کے کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور 4-1 سے شکست کھا گئے۔ شکست کے باوجود پاک افغان کی ٹیم کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلہ منگل سے شروع ہوگا۔ پہلا کوارٹر فائنل شام سات بجے پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا کوارٹر فائنل پونے دس بجے نیشنل انڈر 18 اور کے ای ایس سی کے درمیان ہوگا۔دریں اثناء ایشین ٹیم ایونٹ اور ایشین سکس ریڈ بال اسنوکر میں شرکت کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی جیم خانہ میں شروع ہوگیا۔ ایشین ٹیم ایونٹ اور ایشین ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ 24 سے 30 مئی تک قطر میں منعقد ہوگی۔ کیمپ میں چار کھلاڑی حمزہ اکبر، محمد ماجد علی، محمد سجاد اور محمد آصف شرکت کررہے ہیں جبکہ کیمپ کے نگراں نوید کپاڈیہ ہوں گے۔ حمزہ اکبر اور محمد ماجد علی ایشین ٹیم چیمپئن شپ میں جبکہ محمد سجاد اور محمد آصف سکس ریڈ بال چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 22 مئی تک جاری رہے گا جس کے بعد 23 مئی کو چاروں کھلاڑی قطر روانہ ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.