تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 مئی 2013
وقت اشاعت: 0:32

این بی پی ٹینس : ہانیہ نوید نے فائنل میں جگہ حاصل کرلی

جیو نیوز - کراچی…شکیل یامین کانگا…ہانیہ نوید نے سخت مقابلے کے بعد علینا آفتاب کو شکست دیکر این بی پی انڈر 18 جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دیگر سیمی فائنلز میں ماہین دادا نے ماہین آفتاب، بوائز انڈر 18 کے سیمی فائنل میں نافذ احمد نے محمد دادا کو شکست دی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کے مہمان خصوصی اسنوکر ورلڈ چیمپئن محمد آصف تھے جن سے کھلاڑیوں کو تعارف کرایا گیا۔ اس موقع این بی پی کے غلام محمد خان، سندھ ٹینس کے خالد رحمانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ کراچی جیم خانہ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے انڈر 18 گرلز کے سیمی فائنل میں ہانیہ نوید اور علینا آفتاب کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.