تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 مئی 2013
وقت اشاعت: 14:52

آئی پی ایل میں آج راجستھان اورحیدرآباد کی ٹیمیں مد مقابل

جیو نیوز - ممبئی…انڈین پریمئر لیگ میں راجستھان رائلز اور سن رائیزرز حیدرآباد کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی۔ فاتح ٹیم ممبئی انڈینز سے فائنل میں جگہ کے لئے ٹکرائے گی۔ انڈین پریمئیر لیگ کا چھٹا ایڈیشن اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیمیں راجستھان رائلز اور سن رائیزرزحیدرآباد آج ایونٹ میں رہنے کیلئے میدان میں اتریں گی، میچ چنئی میں ساڑھے سات بجے شروع ہوگا اور جس ٹیم کو شکست ہوگی، وہ ایونٹ سے باہر ہوجائے گی، فاتح ٹیم فائنل میں جگہ بنانے کیلئے 24 مئی کو کولکتا میں ممبئی انڈینز کا مقابلہ کرے گی، مہندرا سنگھ دھونی کی چنئی سپر کنگز پہلے ہی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بناچکی ہے۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.