23 مئی 2013
وقت اشاعت: 6:32
پاکستان اورآئرلینڈکے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا
جیو نیوز - ڈبلن…پاکستان اورآئرلینڈکے درمیان پہلا ون ڈے آج ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا ون ڈے 26مئی کوکھیلاجائے گا،ورلڈکپ 2007ء میں آئرلینڈنے پاکستان کوشکست دے کر تہلکہ مچایا تھا۔پاکستانی شائقین کئی سال گزرنے کے بعد بھی ان تلخ یادوں نہیں بھلاپائے،آج پھر پاکستان اسی آئرش ٹیم کے مدمقابل ہوگی،پہلے ون ڈے میں مصباح الیون اچھی کارکردگی کے لئے پرامید ہے۔