23 مئی 2013
وقت اشاعت: 22:52
ٹیم کا ڈیفنس کمزور ہے، بہت محنت کی ضرورت ہے،حنیف خان
جیو نیوز - کراچی …پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ حنیف خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی گول لائن پر پہنچ کر پاس نہیں دیتے،ڈیفنس کمزور ہے، ٹیم پر بہت محنت کی ضرورت ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ حنیف خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کئی مسائل کا شکار ہے، کھلاڑی مخالف ٹیم کی گول لائن پر جاکر پاس نہیں دیتے،ڈیفنس کمزور ہے،کوئی مارکینگ کرنے والا نہیں حنیف خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں کھلاڑی ہاکی کی بنیادی اسکیل سکھ کر کیمپ میں آتا تھا اب کھلاڑی کیمپ میں آکر ہاکی سیکھتے ہیں ۔