29 مئی 2013
وقت اشاعت: 4:53
عدالتی فیصلے کا احترام کرتاہوں ، موقف کا دفاع کریں گے،ذکاء اشرف
جیو نیوز - کراچی…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، اپنے موقف کا بھرپور دفاع کریں گے ۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد موقف کا بھرپور دفاع کریں گے۔ کل ہونے والی جنرل کونسل کے اجلاس کے حوالے سے فیصلہ آج شام تک کرلیا جائے گا۔