تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 مئی 2013
وقت اشاعت: 0:42

آئی پی ایل کمشنر راجیو شکلا نے بھی سری نواسن سے استعفے کا مطالبہ کردیا

جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن نے ایک بار پھر مستعفی ہونے سے انکار کردیا، آئی پی ایل کمشنر راجیو شکلا اور بی سی سی آئی کے نائب صدر ارون جیٹلی نے انہیں عہدہ چھوڑ دینے کا مشورہ دیا تھا۔نئی دلی میں آئی پی ایل کمشنر راجیو شکلا اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر ارون جیٹلی نے ایک اہم ملاقات کی، جس کے بعد راجیو شکلا نے آئی پی ایل تحقیقات کے مکمل ہونے تک بورڈ کے صدر سری نواسن کو عہدے سے علیحدگی کا مشورہ دیا تھا۔ راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ سری نواسن کے داماد اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہیں، اس لئے انہیں استعفیٰ دے کر بورڈ کے معاملات سے الگ ہوجانا چاہئے اور تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرنا چاہئے۔ لیکن سری نواسن نے بورڈ کی صدارت چھوڑنے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری نواسن نے راجیو شکلا اور ارون جیٹلی کے مشورے کو رد کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.