1 جون 2013
وقت اشاعت: 2:20
قومی جونئیر ہاکی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے یورپ روانہ
جیو نیوز - لاہور…قومی جونیئر ہاکی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے یورپ کے دو ہفتے کے دورے پر روانہ ہو گئی ہے،روانگی کے وقت کھلاڑیوں کا مورال بلند نظر آیا۔جونیئر ہاکی ٹیم کا 18 رکنی وفد لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ سے یورپ کے دورے پر روانہ ہوا۔ جونیئر ہاکی ٹیم پہلی بار یورپ کے دورے پر جارہی ہے۔ ٹیم ہالینڈ میں 3،جرمنی میں 3 اور بیلجیئم میں 2 میچز کھیلے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے چیف کوچ رانا مجاہد اور کپتان عمر بھٹہ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر ہے قوم دعا کرے،،تمام میچز جیتیں گے۔