تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 جون 2013
وقت اشاعت: 20:6

گرلز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے سندھ کی ٹیم لاہور روانہ

جیو نیوز - کراچی…پی ایس بی انٹرپروویژنل انڈر 14 بوائز اینڈ انڈر 16 گرلز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے سندھ کی ٹیم لاہور روانہ ہوگئی۔ چیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ بلوچستان، کے پی کے اسلام فاٹا، آزاد کشمیر، این ڈبلیو ایف پی اور اسلام کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پی ایس بی کے زیراہتمام چیمپئن شپ 4 سے 6 جون تک لاہور میں ہوگی جس میں سندھ کی انڈر 14 بوائز انڈر 16 گرلز ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سندھ گرلز کھلاڑیوں میں حبا خورشید، آمنہ عباس، فضہ الطاف، ارم بشیر، عائشہ محفوظ، کہکشاں، حرا حمید، عروسہ نواز کبرا، عرسیہ ، شبانہ میرپور ریما خان اور عندلیب شامل ہیں۔ منیجر سعدیہ شیخ اور کوچ حرا منظور ہوں گی جبکہ بوائز کی ٹیم میں اریز غنی، حسین سیف الدین، رامیش صدیقی، شکر اللہ خان، منیش کمار، زہیب علی، احمد، اسد رضا، طلحہ، فیصل عزیز، احمد حفیظ، امام نذر، شعیب معروف اور واسع عثمانی شامل ہیں۔کوچ عبداللہ چانڈیو منیجر اور کوچ عمران عطاد کوچ ہوں گے۔دریں اثناء انڈر 16 انٹر کلب گرلز فٹ بال چیمپئن شپ 17 سے 25 جون تک کراچی میں منعقد ہوگی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والی اس چیمپئن شپ میں ملک بھر کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پی پی ایف نے پورے ملک سے رجسٹرڈ پچاس کلبوں کو شرکت کی دعوت دی تھی جن میں سے سولہ کلبوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.