5 جون 2013
وقت اشاعت: 6:24
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
جیو نیوز - لندن…انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا ،تین میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل ہے،سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹ اور دوسرے ون ڈے میں 86 رنز سے فتح سمیٹی۔دونوں میچز میں اوپنر مارٹن کپٹل نے سنچریاں بنائیں،ناٹنگھم کے مقام پر انگلینڈ کے اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ شام چھ بجے کھیلا جائے گا،جس کے بعد دونوں ٹیمیں چمپئیز ٹرافی کے گروپ اے میں 16 جون کو ٹکرائی گی۔