8 جون 2013
وقت اشاعت: 19:5
چیمپئنز ٹرافی:انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 48 رنز سے شکست دے دی
جیو نیوز - برمنگھم … چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 48 رنز سے شکست دے دی، جورج بیلے اور جیمز فولکنر نے نصف سنچریاں اسکور کیں، جیمز اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ایج بسٹن برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف دیا ، آسٹریلوی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹ پر 221 رنز بناسکی۔برمنگھم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوراُس کے ابتدائی بیٹسمین بھرپورفارم میں نظرآئے،پہلی وکٹ پر57رنزبنے۔الیسٹرکک 30رنزبناکرآوٹ ہوئے،این بیل اورجوناتھن ٹروٹ نے اسکورکو168رنزتک پہنچایا۔بیل نے91اورٹروٹ نے43رنزاسکورکیے۔یہ شراکت ٹوٹتے ہی انگلش ٹیم کچھ مشکل میں آئی،لیکن بوپارا کے46رنزنے اسکور269رنزتک پہنچادیا۔جواب میں آسٹریلوی اوپنرزبڑی اننگزنہ کھیل سکے،کپتان جارج بیلی نے55اورفل ہیوز نے30رنزضروربنائے مگرٹیم کومقابلے کی پوزیشن میں نہیں لاسکے۔جیمزفالکنرکے54 رنز بھی ناکافی رہے۔آسٹریلوی ٹیم9وکٹ پر221رنزبناسکی۔اینڈرسن نے تین اوربریسنن نے دووکٹیں حاصل کیں۔