9 جون 2013
وقت اشاعت: 8:20
چیمپینزٹرافی میں آج سری لنکااورنیوزی لینڈکے درمیان میچ ہوگا
جیو نیوز - لندن …آئی سی سی چیمپینزٹرافی میں آج سری لنکااورنیوزی لینڈکے درمیان میچ ہوگا، گروپ اے میں سری لنکا اور نیوزی لینڈکے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔ کارڈف میں ہونے والے میچ کیلئے کیوی ٹیم میں ڈینیل ویٹوری اورگرانٹ ایلیٹ کی شمولیت کاتاحال فیصلہ نہیں ہوا، دونوں فٹنس مسائل کاشکارہیں، ویٹوری نے ستمبر2012کے بعدکوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔ چیمپینزٹرافی میں دونوں ٹیمیں تین بارآمنے سامنے آئی ہیں، دومرتبہ جیت سری لنکاکوملی جبکہ ایک مرتبہ نیوزی لینڈکی ٹیم فاتح رہی۔