تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 جون 2013
وقت اشاعت: 8:45

فرنچ اوپن:فائنل میں آج رافیال نڈال اور ڈیوڈ فیرر مدمقابل

جیو نیوز - پیرس …اسپین کے رافیال نڈال آج 8ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتنے کے لئے ہم وطن ڈیوڈ فیرر کا سامنا کریں گے ۔ پیرس میں جاری ایونٹ کا فائنل آج اسپینش کھلاڑیوں ڈیوڈ فیرر اور دفاعی چمپئن رافیال نڈال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ رافیال نڈال اس سے قبل 7 مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت چکے ہیں، دوسری جانب یہ ڈیوڈ فیرر کے کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلیم فائنل ہے۔ اگر رافیال نڈال اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے تو اوپن ایرا میں 8 فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.