تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 جون 2013
وقت اشاعت: 14:11

چیمپینزٹرافی، سری لنکاکا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 139رنز کا ہدف

جیو نیوز - کارڈیف…آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 139 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کمار سنگاکارا 68 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیکارڈف میں جاری میچ میں سری لنکا کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کافی مہنگا پڑا،کائل ملز نے پہلی ہی گیند پر کسال پریرا کو آوٹ کرکے سری لنکن ٹیم کو بیک فٹ پر بھیج دیا، وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کی وجہ سے سری لنکن ٹیم سنبھل نہ سکی اور 38ویں اوور میں 138 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ کمار سنگاکارا 68 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ مچل مک کلے نیگھن نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ نیتھن مکلم اور کائلز ملز نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.