تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 جون 2013
وقت اشاعت: 19:51

چیمپئنز ٹرافی:نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ایک وکٹ سے ہرادیا

جیو نیوز - کارڈف،انگلینڈ…نیوزی لینڈ نے یہاں چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے اوراہم میچ میں سری لنکا کو ایک وکٹ سے شکست دیکر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے،دوسری جانب سری لنکا کو ابھی تک کوئی پوئنٹ حاصل نہیں ہوا ہے۔اس سے قبل کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان میتھونے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کیویز کو جیت کے لیے 139رنز کا ہدف دیا۔جواب میں کیو ی ٹیم کو بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جو اس سے قبل سری لنکا کو اپنی اننگز کے دوران کرنا پڑا تھا اور اسکی وکٹیں یکے بعد دیگر ے گرتی رہیں۔تاہم اس موقع پر گپٹل25ناتھن میک کولم32،برینڈن میک کولم 18اورولیمسن 16نے اپنی ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچا کر بعد میں نے آنے والے بیٹسمینوں کے لیے صورتحال کو آسان کردیا۔اس طرح نیوزی لینڈ نے بالاخر 36.3اوورز میں مطلوبہ ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بناکر حاصل کرلیا۔ناتھن میک کولم کو انکی شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔سری لنکا کی جانب سے لاسیتھ مالنگا نے چار،شمینڈا ایرانگا نے دو جبکہ ہیراتھ اور دلشان تلکا رتنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.