تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 جون 2013
وقت اشاعت: 19:49

چیمپئنز ٹرافی:بھارت ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جیو نیوز - لندن …بھارت کوچیمپینزٹرافی کے سیمی فائنل کاٹکٹ مل گیا،اوول میں دھونی الیون نے ویسٹ انڈیز کو 8وکٹ سے شکست دیدی۔ویسٹ انڈیزنے233رنزبنائے۔چارلس اورڈیرن سیمی نے سنچریاں بنائیں۔تاہم بھارت نے ٹارگٹ دووکٹ پرحاصل کرلیا،شیکھردھون نے ایونٹ میں دوسری سنچری بنائی۔دنیش کارتک نیوننگ اسٹروک کیساتھ ففٹی مکمل کرلی۔ویسٹ انڈیز کی اننگزمیں کئی اتارچڑھاوآئے،کرس گیل جلدآوٹ ہوئے،چارلس نے60رنزبناکرٹیم کوسنبھالا،پھررویندراجڈیجہ کی پانچ وکٹوں نے تباہی مچادی۔مگرڈیرن سیمی کے برق رفتار56رنزٹیم کو مقابلے کی پوزیشن میں لے آئی۔ویسٹ انڈیز233رنزتک پہنچ گیا۔مگربھارتی اوپنرزنے سنچری شراکت بناکرمیچ یکطرفہ بنادیا۔روہت شرما 52رنزبناکرآوٹ ہوئے۔شیکھردھون نے مسلسل دوسری سنچر ی بنائی ،دنیش کارتک نیوننگ اسٹروک کھِیل کرففٹی بھی مکمل کرلی۔اس میچ کیساتھ بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا،پاکستان سیمی فائنل کی دوڑسے باہرہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.