تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 جون 2013
وقت اشاعت: 14:56

چیمپینز ٹرافی:ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ،میچ31اوورز تک محدود

جیو نیوز - کارڈف …چیمپینز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے، بارش کے باعث میچ کوپہلے 36اوورز جبکہ دوسری بار31اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان کے خلاف دونوں ٹیمیں فاتح رہیں جبکہ بھارت کے ہاتھوں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان ڈیرن براوو کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے آج کے میچ میں آل آؤٹ جائے گی۔ ادھر جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز پرامید ہیں کہ پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کا موارال بلند ہوا ہے، اہم میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.