14 جون 2013
وقت اشاعت: 22:10
چیمپئنز ٹرافی: ویسٹ انڈیز سے میچ ٹائی، جنوبی افریقا سیمی فائنل میں
جیو نیوز - کارڈف…چیمپئنزٹرافی میں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیزکا میچ ٹائی ہو گیا ، جنوبی افریقا نے بہتر رن اوسط پر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی ،انگرم نے 73رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جنوبی افریقا کا اسکور مقررہ 31اوورز میں 6وکٹ پر 230 رنز رہاجواب میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے36رنز کی اچھی اننگز کھیلی ،ڈیوون اسمتھ نے 30رنز بنائے پھر سیمیوئلز نے 48رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جب ویسٹ انڈیز کی اننگز کے 26 اوورز مکمل ہوئے تو اس کا اسکور5 وکٹ پر 190رنز تھا ،یعنی اسے پار اسکور میں جنوبی افریقا پر 3 رنز کی برتری حاصل تھی،لیکن 27ویں اوور کی پہلی گیند پر پولارڈ وکٹ گنوا بیٹھے ،پھر بارش شروع ہوئی اور کھیل ختم کرنا پڑا، ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت مقابلہ ٹائی ہو گیا اورجنوبی افریقا نے بہتر رن ریٹ پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا اور اس طرح ویسٹ انڈیز کے ارمانوں پر پانی پھرگیا۔