تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 جون 2013
وقت اشاعت: 19:10

سابق انگلش کپتان باب ولس نے اپنی ہی ٹیم پر بال ٹمپرنگ کا الزام

جیو نیوز - لندن…انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باب ولس نے اپنی ہی ٹیم پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگا دیا۔ باب ولس کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کیخلاف میچ کید وران انگلینڈ نے بال ٹیمپرنگ کی۔ ایک انٹرویو میں باب ولس نے کہا کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوران گیند کو بال ٹمپرنگ کے بعد تبدیل کیا گیا، علیم ڈار کو اندازہ تھا کہ ایک انگلش بولر نے گیند کو کھرچا رہے تھے جس کے بعد گیند کو تبدیل کردیا گیا۔ باب ولس نے کہا کہ امپائرز نے از خود گیند کو تبدیل کیا جبکہ ایلسٹر کک گیند کی تبدیلی کیخلاف تھے۔ اگر گیند کی شکل فطری طریقے سے تبدیل ہوئی تھی تو کک کو کیا مسئلہ تھا ؟ تاہم انگلش ٹیم کے کوچ ایشلے جائلز نے بال ٹیمپرنگ کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ انگلش کرکٹرز کبھی بال ٹیمپرنگ جیسے کام نہیں کرتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.