تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 جون 2013
وقت اشاعت: 2:52

کرکٹراسد شفیق کراچی پہنچ گئے، میڈیا سے بات چیت کئے بغیر روانہ

جیو نیوز - کراچی… چیمپینز ٹرافی میں ناکامی کی ہیٹ ٹرک کے بعد پاکستانی ٹیم کے ایک کھلاڑی اسد شفیق رات کی تاریکی میں وطن واپس پہنچ گئے۔ چیمپینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم لگاتار تین میچ ہار کر آٹھویں پوزیشن پر ہے۔ ادھر پاکستانی ٹیم کے کرکٹر اسد شفیق رات گئے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے جہاں جیو نیوز کی جانب سے چیمپنیز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے سوال پر اسد شفیق سوری کہہ کر چلے گئے۔ چیمپینز ٹرافی کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹولیوں کی شکل میں واپس آئیں گے،چیمپینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم لگاتار تین میچ ہار کر آٹھویں پوزیشن پرجگہ بنا سکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.