تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 جون 2013
وقت اشاعت: 8:59

اینڈی مرے نے ایگون ٹینس چمپئن شپ کا ٹائٹل تیسرے بار اپنے نام کرلیا

جیو نیوز - لندن…برطانیہ کے اینڈی مرے نے ایگون ٹینس چمپئن شپ کا ٹائٹل تیسرے بار اپنے نام کرلیا،لندن میں کھیلے گئے فائنل میں عالمی نمبر 2 اینڈی مرے کا مقابلہ کرویشیا کے مارین سلیچ سے تھا، پہلے سیٹ میں سلیچ نے بہترین کھیل پیش کیا، دوسرا سیٹ مرے نے سخت مقابلے کے بعد اپنے نام کیا، تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ مرے نے باآسانی جیت کر تیسری مرتبہ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ انکی جیت کا اسکور پانچ سات، سات پانچ اور چھ تین رہا۔ وہ اس سے قبل 2009 اور 2011 میں بھی یہ ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.