22 جون 2013
وقت اشاعت: 3:55
ورلڈ سیریز کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا
جیو نیوز - کراچی …ورلڈ سیریز کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان آج کیا جائیے گا۔شکیل عباسی سمیت سینئرکھلاڑیوں کی واپسی کا امکان ہے۔ورلڈ ہاکی لیگ کی تیاری کیلئے 26ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ان دنوں کراچی میں جاری ہے۔ ایونٹ کیلئے 18رکنی ٹیم کا انتخاب کل ٹیم مینجمنٹ کرے گی ۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ نہ کھیلنے والے سینئر کھلاڑی شکیل عباسی، راشد، محمد رضوان ، توثیق اور عمر بھٹہ کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے، ورلڈ لیگ 29جون سے ملائیشیا میں شروع ہوگا جس کی ٹاپ تھری ٹیمیں 2014کے ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔