تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 جون 2013
وقت اشاعت: 16:48

اینڈیپنڈینس ڈے گالف: شبیر اقبال 5 انڈر پار کے ساتھ سر فہرست

جیو نیوز - کراچی … پانچویں انڈیپنڈینس ڈے گالف چیمپئن شپ کے تیسرے روز دفاعی چیمپئن شبیر اقبال 5 انڈر پار کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں، کل 46 گالفرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ڈی ایچ اے گالف کلب میں تیز ہوکی وجہ سے گالفرز کو کچھ مشکل پیش آئی ، لیکن مقابلہ خوب ہوا۔ شبیر اقبال نے چیلنجنگ کنڈیشنز کا ڈٹ کر سامنا کیا ،وہ 5 انڈر پار کھیل کر 69 اور 67 اسکور کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر اسماعیل ہاشم احمد کا کہنا ہے کہ ایونٹ اچھے گالفرز کیلئے چیلنجنگ ہے۔ پروفیشنل کیٹیگری میں محمد صدیق اورمطلوب احمد مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ امیچرز میں ڈی ایچ اے کے زوہیب آصف 3 اوور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.