تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 جون 2013
وقت اشاعت: 16:32

ہاکی ورلڈ لیگ : قومی ٹیم کا اعلان، عمران کپتان برقرار، شکیل عباسی بھی شامل

جیو نیوز - کراچی … ملائیشیا میں ہونیوالی ہاکی ورلڈ لیگ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ٹیم میں شکیل عباسی، عمر بھٹہ اور رضوان سینئر کی واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد عمران کپتان ہوں گے۔ 29 جون سے شرو ع ہونے والی ہاکی ورلڈ لیگ کیلئے قومی ٹیم کل ملائیشیا روان ہوگی ، اسکواڈ کا اعلان ہیڈ کوچ اختر رسول نے کیا۔ محمد عمران کو 18 رکنی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں عمران شاہ، عتیق، فرید احمد، عرفان ، راشد، وقاص ، شفقت رسول، حسیم خان، رضوان سینئر، شکیل عباسی، عمران بٹ، خالد بھٹی، توثیق، عامر شہزاد، عمر بھٹہ، عباس حیدر اور زبیر شامل ہیں۔ ہیڈ کوچ اختر رسول ایونٹ میں قومی ٹیم سے اچھے کھیل کیلئے پر امید ہیں۔ کوچ حنیف خان کہتے ہیں کہ سینئرز کو واپس لانے کے سوا کوئی چارہ نہیں، نیا ٹیلنٹ ہے نہیں، تو ٹیم میں کہاں سے شامل کیا جائے۔ ہاکی ورلڈ لیگ کیلئے پاکستان ٹیم اتوار کی شب کراچی سے کوالالمپور روانہ ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.