تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 جون 2013
وقت اشاعت: 16:57

ہاکی ورلڈ لیگ میں شرکت،قومی ہاکی ٹیم آج رات ملائیشیا روانہ ہوگی

جیو نیوز - کراچی…ہاکی ورلڈ لیگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم آج رات محمد عمران کی قیادت میں کراچی سے ملائیشیا روانہ ہوگی۔ورلڈ ہاکی لیگ انتیس جون سے ملائیشیا میں شروع ہوگی۔ آٹھ ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ، ملائیشیا اور جنوبی افریقا سے ہوگا۔ گروپ اے میں ارجنٹینا ، جرمنی ، جاپان اور کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم اگر اس ایونٹ میں ٹاپ تین ٹیموں میں جگہ بناتی ہے تو وہ آئندہ برس کے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلے گی۔ گرین شرٹس انتیس جون کو پہلا میچ میزبان ملائیشیا کیخلاف کھیلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.