23 جون 2013
وقت اشاعت: 22:52
آخرمیں وکٹیں گنوانا شکست کاسبب بنا،ا یلسٹرکک
جیو نیوز - برمنگھم…آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں شکست کھانے والے انگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک ہارنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کاآخرمیں وکٹیں گنوانا شکست کاسبب بنا۔ انگلش کپتان نے کہا کہ بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی مگر آخر میں وکٹیں گنوادیں۔فاتح بھارتی کپتان دھونی نے کہا ہے کہ کھلاڑی نے بہترین کارکردگی دکھائی اور ہر کھلاڑی نے جیت کے لیے بھرپور محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو ایک ہی بات سمجھائی تھی کہ نمبر ون ٹیم کی طرح کھیلنا ہے۔واضح رہے کہ بھارت دوسری مرتبہ چیمپینز ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوا ہے اور انگلینڈ دوسری مرتبہ چیمپینزٹرافی کافائنل ہارگیا ہے۔ جبکہ دھونی تینوں آئی سی سی ایونٹ جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔