تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 جون 2013
وقت اشاعت: 14:52

کرکٹر محمد آصف کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی جھوٹی ثابت

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں کرکٹر محمد آصف کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی جھوٹی ثابت ہوئی اور واقعہ باہمی جھگڑے کا شاخسانہ نکلاپولیس کے مطابق کرکٹر محمدآصف نے پولیس کو یہ اطلاع دی تھی کہ ایئرپورٹ سے گھر واپسی پر ڈاکو ان سے 90ہزار روپے ، قیمتی گھڑی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام نے دعوی کیا ہے کہ تحقیقات پر پتہ چلا کہ خود آصف کے خلاف ایک نجی ریسٹورنٹ کے مالک نے متعلقہ تھانے میں درخواست دے رکھی ہے کہ کرکٹر محمد آصف نے گذشتہ روز ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.